چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا کی ’صدی کی ڈیل‘ کامیاب نہیں ہوگی:ابو مرزوق

ہفتہ 1-جولائی-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ خطے کے حالات چاہے  کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوجائیں اور خطہ اپنے اندرونی مسائل کا شکار ہو مگراسرائیل اور امریکا کے درمیان ’صدی کی ڈیل‘ کامیاب ہوگی اور نہ ہی فلسطینی قوم کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے دیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں ابو مرزوق نے کہا کہ جب تک مسجد اقصیٰ اور القدس کا ایشو موجود ہے اسرائیل خطے کا جزو نہیں بن سکے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ صہیونی ریاست کے جرائم کی پردہ پوشی اور ظالم کو بری قرار دینے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔

ابو مرزوق نے اپنے بیان میں امریکا کی نئی پالیسی کے خدو خال جسے ذرائع ابلاغ میں ’صدی کی ڈیل‘ کا عنوان دیا جاتا ہے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کہ یہ پالیسی بری طرح ناکام ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کے بجائے اردن اور صر پر مشتمل ایک کنفیڈریشن کے قیام کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ امریکا فلسطینی پناہ گزینوں کو دوسرے ملکوں میں مستقل سکونت دلوانے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو یہودی ریاست کے طور پرتسلیم کرانے کی کوششوں میں پیش پیش ہے۔

مختصر لنک:

کاپی