جمعه 15/نوامبر/2024

سوڈان امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں:خرطوم

جمعرات 29-جون-2017

سوڈان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک یا عوام امریکا کی قومی سلامتی کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں بلکہ خرطوم امریکا کے ساتھ کئی شعبوں میں باہمی تعاون بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکی سیکیورٹی ادارے سوڈان کی طرف سے ملنے والے تعاون کے گواہ ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوڈانی سیکرٹری خارجہ عبدالغنی العنیم ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت امریکا کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتی ہے۔ ہم امریکی قومی سلامتی کےمحافظ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سوڈان کے عوام بھی امریکی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں۔

سوڈانی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم سوڈانی شہری کسی قسم کے جرائم، تشدد، انتہا پسندی یا دہشت گردی میں ملوث نہیں بلکہ سوڈانی شہریوں نے امریکا کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور سوڈان کے درمیان ثمر آور قدرتی تعلقات قائم ہیں۔ خاص طور اب سوڈانی شہریوں نے امریکا کی تعمیرو ترقی، امن وامان اور استحکام کے لیے غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔

النعیم نے کہا کہ سوڈان نے علاقائی سلامتی کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ائندہ بھی واشنگٹن کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رہے گا۔

مختصر لنک:

کاپی