اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی نوجوان کو گھر پر نظر بند رکھنے کی شرط پر جیل سے رہا کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے احمد عبدالمنعم الاعور کو پانچ روز تک گھر پر نظر بند رکھنے کی شرط پر گذشتہ شام رہا کیا گیا تھا۔
اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے گذشتہ روز عبدالمنعم کی مشروط رہائی کی اجازت دی تھی جس کے بعد اسے پانچ روز تک گھر سے باہر نہ نکلنے کی شرط پر رہا کیا گیا۔
خیال رہے کہ عبدالمنعم الاعور کو اسرائیلی فوج نے چند روز قبل مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد اسے ایک حراستی مرکز منتقل کردیا گیا تھا۔