چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیماری کا ڈھونگ رچانے والے 46 اسرائیلی فوجیوں کو جیل جانا پڑگیا

جمعہ 23-جون-2017

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں ’شیزفون‘ نامی فوجی اڈے میں ’امفٹیگو‘ نامی ایک جلدی بیماری کے بڑے پیمانے پر پھیلنے والی خبر نے صہیونی حکام کی دوڑیں لگا دی تھیں مگر اب تحقیقات کے بعد پتا چلا ہےکہ بیشتر فوجیوں نے گھروں کو چھٹی پرجانے کے بہانے بیماری کا ڈھونگ رچایا حالانکہ انہیں کسی قسم کا عارضہ لاحق نہیں تھا۔

عبرانی ٹی وی 2 کے مطابق بیماری کا ڈھونگ رچانے میں ملوث 46 فوجیوں کو 14 سے 28 دن تک کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے جب کی دو کو آئندہ کے لیے جنگی مہمات سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں فوجی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’شیزفون‘ نامی فوجی اڈے میں جلدی وباء پھوٹنے کی اطلاع کے بعد طبی ٹیمی موقع پربھیجی گئی تھیں جنہوں نے متاثرہ فوجیوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران پتا چلا کہ بڑی تعداد میں فوجیوں نے خود کو جعلی طور پربیمار ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی، انہیں کسی قسم کا عارضہ لاحق نہیں تھا۔ بیماری کا ڈھونگ رچانے والے فوجیوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حاضر سروس فوجیوں کا بیماری کا ڈرامہ رچانا غیرمعمولی واقعہ ہے۔ بیماری سے متاثرہ فوجیوں کو ہرممکن طبی امداد مہیا کی جائے گی جب کہ ڈرامہ رچانے والوں کو سزا دی جائے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایک فوجی اڈے میں جلدی بیماری کے پھیلنے کے بعد کیمپ کو خالی کرالیا گیا ہے۔ رپورٹس کے جلدی بیمارکا شکار ہونے والے 120  فوجیوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی