چهارشنبه 30/آوریل/2025

محمود عباس نے اپنی پارٹی کے بعض رہ نماؤں کو جماعت سے نکال دیا

جمعہ 23-جون-2017

فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح کے سربراہ محمود عباس نے اپنی ہی جماعت کے کئی سرکردہ رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پیپلز آرگنائزیشن ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر عباس نے اپنی جماعت فتح کے تین رہ نما فواد شبطیہ، موسیٰ الصیاد اور عماد عواد کو پارٹی سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ تینوں رہ نماؤں کی فتح کی رکنیت کی منسوخی کی وجہ ان ارکان  پر پارٹی کے لائحہ عمل اورتنظیمی ذمہ داریوں کی عدم ادائیگی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

پیشے کے اعتبار سے یہ تینوں رہ نما وکیل ہیں۔ انہوں نے حالیہ لائرز یونین انتخابات میں پارٹی ضوابط کے برخلاف خود کو امیدوار قرار دیا تھا۔

اسی طرح صدر عباس نے تحریک فتح کے ادب وکتاب شعبے کے رکن عزت غزاوی کی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس فلسطینی صدر نے ایک متنازع صدارتی فرمان کے تحت اپنی ہی پارٹی کے پانچ منتخب ارکان کا پارلیمانی تحفظ ختم کردیا تھا۔ اس سے قبل ان پانچوں کی پارٹی رکنیت بھی ختم کر دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی