چهارشنبه 30/آوریل/2025

برطانوی عدالت نے اسرائیلی بائیکاٹ کے خلاف اقدامات مسترد کر دیے

جمعہ 23-جون-2017

برطانیہ کی ایک عدالت نے مقامی حکومتوں کی طرف سے اسرائیلی بائیکاٹ کو غیر موثر بنانے کے لیے اقدامات مسترد کرتے ہوئے بائیکاٹ تحریک کا ساتھ دینے والوں پر پابندیاں ختم کرنے کاحکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانوی عدالت کی طرف سے جاری کردہ فیصلے میں وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ساجد جاوید کے اس اقدام کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے لوکل باڈیز کونسلوں کو اسرائیل کے بائیکاٹ روکنے اور صہیونی ریاست میں سرمایہ کاری واپس لینے سے روکنے کا حکم دیا تھا۔

فلسطین ۔ یورپ رابطہ گروپ کے چیئرمین زاھر البیراوی نے برطانوی عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی منفرد کوشش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی فلسطین یکجہتی کونسل [PSC]  کی کامیابی ہے جس نے آج عدالتی فیصلے کی شکل میں ایک اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے برطانوی عدالت میں اسرائیلی بائیکاٹ کے خلاف ہونے والے اقدامات کوچیلنج کیا تھا۔ عدالت نے فلسطینی قوم کے حق اور صہیونی ریاست کے خلاف فیصلہ دے کر قابض ریاست کے بائیکاٹ کی تحریک کوسند جواز فراہم کی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی