فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسیران کے اہل خانہ کو دی جانے والی مالی امداد ختم کرنے پر سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے رام اللہ میں فلسطینی وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں سابق فلسطینی اسیران اور موجودہ اسیران کےاہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے اسیران کو دی جانےوالی امداد روکے کے خلاف فلسطینی تھارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ اور رام اللہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر جن پر اسیران کی حمایت اور ان کی امداد ختم کرنے کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کی حکومت نے 277 اسیران کے اہل خانہ کو دی جانے والی امداد روک دی تھی جس پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں میں ابھی تک شدید رد عمل جاری ہے۔