جمعه 15/نوامبر/2024

جنین میں برطانوی تنظیم کی بارودی سرنگوں کی تلفی کی مہم شروع

منگل 20-جون-2017

ایک برطانوی تنظیم نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں سنہ 1967ء سے قبل برطانوی دور کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی تلاش اور ان کی تلفی کی مہم شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’ہیلو ٹرسٹ‘ نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے مشرقی قصبے دیر بو ضعیف سے بارودی سرنگوں کی صفائی مہم کا آغاز اتوار کے روز کیا تھا۔

تنظیم کے رضاکار ماہرین دیر ابوضعیف کے 22.5 دونم رقبے پر پھیلی بارودی سرنگوں کو تلاش کرکے انہیں تلف کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنین شہر کے نواحی علاقے میں برطانوی دور کی بچھائی گئی بارودی سرنگیں فلسطینی آبادی کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کا بے پناہ جانی نقصان ہوا ہے۔

خیال رہے کہ جنین شہر سمیت فلسطین کے کئی شہروں میں برطانوی استبداد کے دور میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی تھی۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج بھی وادی اردن اور جزیرہ نما النقب کے علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھاتی رہی ہے جو فلسطینی آبادی کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی