جمعه 15/نوامبر/2024

خلیجی بحران پیچیدہ، امیر قطرصحیح سمت بڑھ رہے ہیں:امریکا

بدھ 14-جون-2017

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ بعض خلیجی ممالک کی طرف سے قطر کا محاصرہ انتہائی پیچیدہ  اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خلیجی ممالک کے درمیان بحران حل کرنے میں معاونت کے لیے تیار ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح افواج کی نگران کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے جیمز میٹس نے کہا کہ امیر قطر کو مشکلات ورثے میں ملی ہیں اور وہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے قطراور دوسرے خلیجی ملکوں کےدرمیان پیدا ہونے والے تنازع کے حل کے لیے مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام خلیجی دوستوں کے درمیان مفاہمت کے لیے مشترکہ گراؤنڈ تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جیمز میٹس نے کہا کہ قطر میں امریکا کا مشرق وسطیٰ میں سب سےفوجی اڈا ہے اور اس میں امریکا کی سینٹرل کمان کے سینیر عہدیدار بھی کام کرچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی