جمعه 15/نوامبر/2024

نابلس میں 200 یہودی آباد کاروں کی مقدس مقام کی بے حرمتی

بدھ 14-جون-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں تاریخی قصبے سبسطیہ میں گذشتہ روز 200 یہودی آبادکاروں نے دھاوا بولا اور وہاں پر موجود مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ یہودی آباد کاروں کوچار بسوں پر فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں لایا گیا۔

یہودی بسوں کی آمد سے قبل ہی اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا اور فلسطینی شہریوں کو قریب آنے سے روک دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی