فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے ترکی کا تیسرا امدادی قافلہ آئندہ ہفتہ کو سمندر کے راستے روانہ ہوگا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کے نائب وزیراعظم فائیسی قایناق نے ایک بیان میں بتایا کہ غزہ کے محصورین کے لیے امدادی قافلے کی روانگی کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
ترک نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کے محصورین کے لیے امدادی سامان ماہ صیام کے اختتام سےقبل منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان میں خورش دو نوش کا سامان، کپڑے ، بچوں کی ضرورت کی چیزیں اور طبی سامان شامل ہے۔
ادھر ترک امدادی کارکنوں نے بھی کہا ہے کہ ترک امدادی قافلہ آئندہ جمعہ کو مرسین بندرگاہ سے اسرائیل کی اسدود بندرگاہ کی طرف روانہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی قافلے میں 2500 ٹن سامان غزہ کی پٹی بھیجا جائے گا۔۔
خیال رہے کہ ترکی کا دوسرا امدادی قافلے’Eclips‘ گذشتہ برس ستمبر میں غزہ کی پٹی کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ ایکلپس میں بھی غزہ کی پٹی کے لیے 2500 ٹن سامان جس میں اسٹیشنری، کپڑے، سائیکلیں، صفائی کا سامان اور ضرورت کی دیگر چیزیں شامل تھیں۔
ترکی اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ برس دو طرفہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد غزہ کی پٹی کو اسرائیل کے راستے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔