قابض صہیونی جیل میں ڈیڑھ سال سے پابند سلاسل فلسطینی دو شیزہ عایشہ جمہور کو رہا کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عائشہ جمہور کو اسرائیلی فوج نے 16 ماہ قبل مقبوضہ بیت المقدس کے بیت عنان سے حراست میں لیا تھا۔
کلب برائے اسیران کے مطابق جمہور کی گرفتاری آٹھ مارچ 2016ء کو عمل میں لائی گئی تھی۔ اسے بغیر کسی الزام کے مسلسل سولہ ماہ تک ’ھشارون‘ جیل میں پابند سلاسل رکھا گیا۔
عائشہ جمہور کو گذشتہ روزغرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں جبارہ چیک پوسٹ سے رہا کیا گیا جس کے بعد وہ بیت المقدس میں واقع بیت عنان میں اپنے گھر پہنچ گئی ہیں۔