اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین اشتعال انگیز اور ترغیبی بیان کو یکسر مسترد کردیا ہے اور کہا کہ حماس کو کمزور کرنے کی دشمن کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ہوں گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل امریکا سمیت اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر حماس کی طاقت کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع لایبرمین کا امریکا سے حماس کی قیادت کو لبنان سے بے دخل کرنے کے لیے بیروت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی انہیں ناکام سازشوں میں سے ایک ہے۔ حماس لائبرمین کے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کرتی ہے کہ جماعت کو کمزور کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈر لائبرمین نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوبہ نیکی ہالے سے ملاقات میں ان سے مطالبہ کیا تھا کہ امریکا لبنان میں معین حماس کی قیادت کو وہاں سے نکال باہرکرنے کے لیے بیروت پر دباؤ ڈالے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے اس بیان پر حماس کی سے شدید رد عمل سامنے آیا۔ حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جماعت کو کمزور کرنے کی امریکی، صہیونی سازشیں غیرموثر اور بری طرح ناکام ثابت ہوں گی۔
ابو زھری کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست جتنا مرضی اشتعال انگیز ترغیبات کا زور لگا رہے وہ حماس کو کمزور نہیں کرسکتی۔