جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کی یاد میں اردن میں احتجاجی مارچ

ہفتہ 10-جون-2017

اردن کی مذہبی سیاسی جماعتوں کی اپیل پر کل جمعہ کے روز دارالحکومت عمان میں فلسطینی شہر بیت المقدس پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرے اورمارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کی اسلامی تحریک اور اسلامک ایکشن فرنٹ کی اپیل پر جمعہ کے روز مقبوضہ بیت المقدس پر صہیونی ریاست کے ناجائز تسلط کی یاد میں مظاہرہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ چھ جون 1967ءکو چھ روزہ جنگ کے دوران صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین سمیت کئی دوسرے عرب شہروں پر قبضہ کرلیا تھا۔ بیت المقدس پر صہیونی ریاست کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کو آج 50 برس ہوچکے ہیں۔

بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے پچاس سال مکمل ہونے پر اردن میں احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’الاقصیٰ کے ساتھ عہد وفا‘ کے نام سے منعقدہ اس مارچ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے بیت المقدس پر قابض صہیونی ریاست کے تسلط کی مذمت کی اور اردنی حکومت، عرب ممالک اور عالم اسلام سے قبلہ اول کے دفاع کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر اردن میں اخوان المسلمون کے ترجمان معاذ الخوالدہ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ، بیت المقدس اور پورے فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ فلسطینی تحریک مزاحمت کو سپورٹ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ سے دست برداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مختصر لنک:

کاپی