فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں باب العامود کے مقام پراسرائیلی شہریوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی رمضان احترام ریلی کے شرکاء پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ شام بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی نکالی گئی ایک پرامن ریلی پر قابض صہیونی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق صہیونی پولیس اور فوج نے رمضان ریلی کے شرکاء پر لاٹھی چارج کیا،آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیوں سے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی اسیران کو منشتر کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقےکو گھیرے میں لے لیا۔