جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان سے عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ کے گرد دیوار نہ بنانے کا مطالبہ

جمعرات 1-جون-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیروت کے نواح میں قائم عین الحلوۃ پناہ گزین کیمپ کے گرد کنکریٹ کی دیوار تعمیر نہ کرے کیونکہ اس کے نتیجے میں فلسطینی پناہ گزینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ نے مفتی اعظم لبنان ڈاکٹر عبدالطیف دریان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے کہا عین الحلوۃ پناہ گزین کیمپ کے گرد سیمٹ کی دیوار تعمیر کرنے سے لبنان۔ فلسطین برادرانہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

علی برکہ نے ڈاکٹر الطیف دریان سے مطالبہ کیا کہ بیروت حکومت فلسطینی اور لبنانی قوم کے درمیان محبت کے پل تعمیر کرے، نفرت کی دیواریں کھڑی نہ کرے۔
علی برکہ نے کہا کہ حماس لبنان کی سلامتی کی خواہاں ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتی ہے۔

ملاقات کے موقع پر حماس کے رہ نما ابوالعبد مشہور اور لبنان میں جماعت کے تعلقات عامہ کے انچارج زیاد حسن بھی موجود تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی