جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاندان کو اس کے گھر سے زبردستی نکال دیا

جمعرات 1-جون-2017

مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کی جنگ میں صہیونی ریاست کے زیرتسلط آئے شہر حیفا میں صہیونی پولیس ایک فلسطینی خاندان کواس کے گھر سے زبردستی گھیسٹ باہر نکال دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی پولیس نے حیفا میں الجیجنی کو اس کے گھر سے سامان سمیت باہر نکال دیا۔ الجیجنی خاندان میں میاں، بیوی اور اس کے چار بچے شامل ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ50 صہیونی پولیس اہلکاروں نے حیفا میں الجیجنی خاندان کے مکان کا محاصرہ کیا اور انہیں بندوق کی نوک پر گھر سے باہر نکال دیا۔ پولیس نے گھر میں موجود سامان بھی نکال کر باہر پھینک دیا۔

خیال رہے کہ الجیجنی خاندان کو یہ مکان الناصرہ شہر کےایک فلسطینی شہری نے انہیں اپنی وفات سے قبل عطیہ کردیا تھا۔ اس گھر میں 8 ماہ سے تین سال کے چار بچوں سمیت چھ افراد رہ رہے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی