پنج شنبه 12/دسامبر/2024

لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میزائل حملوں میں متعدد صہیونی زخمی

پیر 7-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے آنے والےپانچ میزائل حیفا شہر پر گرے تھے جن میں سے کسی کو بھی روکا نہیں جا سکا۔

 

عبرانی چینل 14 نے رپورٹ کیا کہ "حیفا میں شہر میںراکٹ گرنے کے نتیجے میں متعدد یہودی آباد کار زخمی ہوگئے‘‘۔

 

عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’’یہ پہلا موقع ہے کہ لبنان کیطرف سے حیفا کے شہری علاقوں پر میزائل داغے گئے ہیں، جہاں پچھلے اہداف فوجی تھےمگراسبار شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے‘‘۔

 

میڈیا کا کہنا ہے کہ "غیر معمولی طور پر پانچ میزائل حیفاکے کئی علاقوں کی طرف بغیر کسی رکاوٹ کے گذرے اور براہ راست ایک گھر، ایک ریستوراناور کئی سڑکوں میں گر کر پھٹ گئے۔

 

گذشتہ 23 ستمبر سے اسرائیل نے تقریباً ایک سال قبل حزب اللہکے ساتھ محاذ آرائی کے آغاز کے بعد سے لبنان پر "سب سے زیادہ پرتشدد اور وسیع”حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں جمعرات تک 1156 لبنانی شہید اور 3191 زخمی ہو چکےہیں، جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ تقریبا بارہ لاکھ افراد کو بےگھر کردیا گیا ہے۔

 

دوسری طرف پوری قابض ریاست میں غیر معمولی رفتار سے سائرنبجتے رہتے ہیں، جس میں حزب اللہ اور فلسطینی دھڑوں کی جانب سے فوجی مقامات اور بستیوںکو نشانہ بنانے والے میزائلوں، ڈرونز اور توپ خانے کے گولے داغے جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی