فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال کےباعث اسپتالوں اور دوسری جیلوں میں منتقل کیے گئے فلسطینی قیدی واپس پرانے قید خانوں میں ڈال دیئے گئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اسیران کا کہنا ہے کہ عسقلان جیل میں قید تمام فلسطینی بھوک ہڑتالیوں کی صحت اب بھی خراب ہے۔ انہوں نے مسلسل 41 دن بھوک ہڑتال کی تھی جس کے بعد انہیں صحت خراب ہونے پر دوسرے جیلوں میں قائم کردہ فیلڈ اسپتالوں میں لایا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال کے دنوں میں اسیران صرف سائل چیزیں اور ویٹامنز کا استعمال کرتے رہے ہیں تاکہ بھوک ہڑتال کے باعث نڈھال ہونے سے بچا جا سکے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنےوالے اسیران نے گذشتہ ہفتے کے روز 27 مئی کو بھوک ہڑتال ختم کردی تھی۔ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تاہم فی الحال ان مطالبات پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔