چهارشنبه 30/آوریل/2025

بھوک ہڑتالی فلسطینی جیل سے رہائی کے بعد سیدھا اسپتال منتقل

بدھ 31-مئی-2017

اسرائیلی جیل میں 41 دنوں تک مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری رہائی کے بعد سیدھا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے جنوبی قصبے جبع کے رہائشی عمار حمامرہ کو منگل کے روز جیل سے رہا کیا گیا جس کے بعد اسے سیدھا بیت لحم شہر کے الحسین اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رہائی پانے والے فلسطینی اسیر نے مسلسل اکتالیس دن تک بھوک ہڑتال کی تھی جس کےباعث اس کی حالت غیرمعمولی حد تک خراب ہوگئی تھی۔ عمار حمامرہ اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل تھا۔ اس نے 17 اپریل کو شروع کی گئی اجتماعی بھوک ہڑتال کے آغاز ہی سے بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی