چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے 60 اسپتال منتقل

جمعرات 25-مئی-2017

اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کرنے والے 60 فلسطینی اسیران کی حالت تشویشناک ہونے کےبعد انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اوھلیکدار اور ھداریم جیلوں میں زیرحراست 60 فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کو حالت تشویشناک ہونے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی اسیران کی صورت کو فالو کرنے کے لیے قائم کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’ھداریم‘ جیل سے 20 بھوک ہڑتالی اسیران کو ’مائیر‘ اسپتال منتقل کیا ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی مندوب حنان الخطیب نے بتایا کہ انہوں نے جیلوں میں بھوک  ہڑتال کرنے والے اسیران سے ملاقات کی ہے۔ اسیران کی ایک سے دوسرے جیلوں میں منتقلی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے حنان الخطیب کا کہنا تھا کہ انہوں نےبھوک ہڑتالی اسیر یسف کمال زعاقیق سے ملاقات کی۔ زعاقیق کی صحت غیرمعمولی حد تک خراب ہے اوران کا وزن بہت کم ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زعاقیق کے گردوں، جگر اور مفاصل میں شدید تکلیف ہے اور وہ بار بار ہے ہوش رہے ہیں۔

حنان الخطیب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی تمام جیلوں کے خارجہ دروازوں پر ایمبولینسیں رکھی گئی ہیں۔ روز مرہ کی بنیاد پر بھوک ہڑتالی اسیران کو اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ ھداریم جیل میں اسیران ظالمانہ انداز میں تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسیران کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے لیے تمام حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں دو ہزار کے لگ بھگ فلسطینی اسیران گذشتہ 39 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ انتالیس دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی محمد الغول کو بھی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی