جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی اور امریکا میں تجارتی برآمدات کا حجم 19 ارب ڈالر

منگل 23-مئی-2017

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے درمیان تجارتی درآمدات وبرآمدات کا حجم سالانہ 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

عبرانی اخبار ’معاریف‘ کے مطابق گذشتہ برس اسرائیل اور امریکا کے درمیان تجارتی درآمدات کے حجم میں 3 فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ حجم 19 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے لیے برآمدات میں 2016ء کے دوران پانچ فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد برامدات 11.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ گذشتہ چھ برسوں کے دوران یہ امریکا کے لیے اسرائیلی برآمدات کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔

دوسری طرف اسرائیل امریکا سے الیکٹرک کا سامان، گاڑیاں، طیارے، کیمیائی مواد اور دیگر اشیا خرید کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مذکورہ اشیاء کی فروخت کے حوالے سے اسرائیل امریکا کا ایک بڑا گاہک ہے۔ گذشتہ برس دونوں ملکوں کی درآمدات کا حجم نو ارب ڈالر رہا۔

مختصر لنک:

کاپی