جمعه 15/نوامبر/2024

’یو این‘ ریلیف ایجنسی کے امداد فنڈز کی قلت کا حجم 10 کروڑ

منگل 23-مئی-2017

فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ بحال اور بہبود کے لیے اقوام متحدہ کے زیرنگرانی قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ کی طرف سے کہا گیا  ہے کہ ایجنسی کو فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ فنڈز میں کمی کا حکم 10 کروڑ 15 لاکھ تک جا پہنچا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کی جانب سے اردن کے شہر عمان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا ہے کہ ادارہ فلسطینی پناہ گزینوں کی سروسز کم نہیں کرے تاہم فنڈز کی قلت کے باعث سادگی اور کفایت شعاری اختیار کی جائے گی۔

’اونروا‘ کے غزہ کی پٹی کے لیے آپریشنل ڈائریکٹر بوشاک نے غرب اردن کے علاقوں کے لیے ایجنسی کے عہدیدار اسکوٹ اندرسن کے ہمراہ عمان میں ایک پریس کانفرنس کےدوران بتایا کہ ’اونروا‘ نے 2017ء کے وران 406 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کی اپیلیں کی ہیں مگر ان میں سے 140 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے عالمی برادری کی طرف سے ملنے والی امداد غیرمعمولی حد تک کم ہوئی ہے۔ اس وقت بھی ایجنسی کو 20 ملین فنڈز کی قلت کا سامنا ہے۔

بوشاک نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں اور ان کے گہرے منفی اثرات پر خبردار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر مسلط کی گئی پابندیاں اور مسلسل جنگوں نے علاقے کو بدترین تباہی سےدوچار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام کو بنیادی انسانی ضروریات کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔

بوشاک نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کرے تاکہ پناہ گزینوں کو درپیش مسائل کے حل میں مدد فراہم کی جاسکے۔

مختصر لنک:

کاپی