یکشنبه 11/می/2025

صوابدیدی عہدے پرتعیناتی، نیتن یاھو اور وزیر صحت میں اختلافات

اتوار 21-مئی-2017

اسرائیل کےسرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیرصحت یعقوب لیٹزمن کے درمیان پس چلمن کئی روز سے اختلافات چلے آر ہے ہیں۔ دونوں کے درمیان اختلافات ’اسٹیٹ سروسز‘ کے مندوب کے لیے صوابدیدی عہدے پر تعیناتی کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

عبرانی اخبار’معاریف‘ کے مطابق وزیراعظم نے موشے دایان کی جگہ اسٹیٹ سروسز کی ذمہ داری میخائل عبادی کو سونپی ہے جبکہ وزیرصحت اپنا من پسند بندہ تعینات کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرصحت کی طرف سے وزیراعظم کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر انہوں نے میخائل عبادی کی تعیناتی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو وہ وزارت کا قلم دان چھوڑ دیں گے۔ تاہم لیٹزمن نے عبادی کی تعیناتی پر استعفیٰ دینے کی دھمکی کی تردید کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پس چلمن دونوں رہ نماؤں کے درمیان میخائل عبادی کی تعیناتی پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیرصحت کی دھمکی کے بعد ان کے مطالبے پر غور کا عندیہ دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی