شنبه 16/نوامبر/2024

رام اللہ اتھارٹی پراسیران کی بھوک ہڑتال ناکام بنانے کا الزام

جمعہ 19-مئی-2017

فلسطینی اسیر رہ نما مروان البرغوثی کی اہلیہ نے الزام عاید کیا ہے کہ تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کے بعض عناصرگذشتہ 32 روز سے جاری بھوک ہڑتال ناکام بنانے میں ملوث ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں فدویٰ البرغوثی نے کہا کہ انہیں یہ خبر ملی ہے کہ بعض سیاسی عناصر، فلسطینی اتھارٹی کے بعض عہدیدار اور فتح کے رہ نما جلد یا بدیر بھوک ہڑتال کو ناکام بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ ایک ماہ سے زاید عرصے سے فلسطینی اسیران ’آزادی اور عزت‘ کے عنوان سے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ صہیونی انتظامیہ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے طاقت کے حربے استعمال کررہی ہے مگر دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی اسیران کی حمایت میں جرات مندانہ موقف اپنانے کے بجائے بزدلانہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

فدویٰ البرغوثی نے کہا کہ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال بغاوت کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسیران کو بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے استعمال ہونے والے تمام حربے ناکام ہوں گے۔

فلسطینی خاتون سیاست دان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اسیران کی بھوک ہڑتال کے معاملے میں اپنی اخلاقی اور سفارتی ذمہ داریوں سے کما حقہ عہدہ برآ نہیں ہو رہی بلکہ اسیران کی بھوک ہڑتال کو ناکام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی