اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے باور کرایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے وضع کردہ انتخابی ضابطہ کار اور قانونی کھلواڑ میں جماعت بلدیاتی انتخابات کی طرف پلٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی مرکزی الیکشن کمیشن قانون کے احترام کے اپنے سابقہ عہد وپیمان پر پورا نہیں اتر سکا ہے۔ غزہ اور غرب اردن میں فلسطینی خصوصی سیکیورٹی اختیارات اور مقامی عدالتوں کے حوالے سے فلسطینی الیکشن کمیشن کا کردار سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمیشن غزہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حماس کے ساتھ بات چیت پر تیار ہے۔
حنا ناصر نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے بغیر صرف غرب اردن میں بلدیاتی انتخابات نامکمل ہیں۔