جمعه 15/نوامبر/2024

یمن کی ٹکڑوں میں تقسیم کسی صورت قبول نہیں:جی سی سی

اتوار 14-مئی-2017

خلیج تعاون کونسل نے یمن کی ٹکڑوں میں تقسیم کی سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے یمنی قوم پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور باغیوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنے پر زور دیا ہے۔

خلیج تعاون کونسل نے ایک مرتبہ پھر یمن کی وحدت ، خود مختاری اور اس کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنا اٹل موقف دُہرایا ہے۔ کونسل کے مطابق وہ یمن کے بحران کے پُر امن حل کے واسطے اقوام متحدہ کی حالیہ کوششوں کو سپورٹ کرتی ہے جس کی بنیاد خلیجی منصوبہ ، قومی مکالمہ کانفرنس کے نتائج اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی نے باور کرایا ہے کہ کونسل کے رکن ممالک یمنی عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گروہ بندی اور علاحدگی کے لیے لگنے والی تمام آوازوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اور آئین اور قانون کا ساتھ دیں تا کہ ریاست کا اختیار اور خود مختاری آسان ہو جائے اور ملک میں امن و استحکام کی واپسی یقینی ہو سکے۔ الزیانی نے زور دے کر کہا کہ مسئلے کے حل کے واسطے تمام تر اقدامات یمن کی آئینی حکومت کے ذریعے عمل میں آنا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی