ملکہ الیزابتھ کے کے شوہر شہزادہ فلپ نے رواں سال سرکاری خدمات سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔
بیکنگھم محل سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ سرکاری خدمات سے سبکدوشی کا فیصلہ شہزادہ فلپ نے خود کیا ہے اور ان کے اس فیصلے میں ملکہ الیزابیتھ کی حمایت حاصل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 96 سالہ شہزادہ فلپ نے عمر رسیدگی کے باعث سرکاری خدمات کی انجام دہی سے قاصر ہیں اور وہ رواں سال اگست کے بعد تمام سرکاری سروسز ختم کردیں گے۔ تاہم وہ سرکاری تقریبا میں بدستور شرکت کرتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ شہزادہ فلپ برطانیہ کی 780 مختلف تنظیموں کی سرپرستی کرتے ہیں۔ وہ ان تنظیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاہم ان کی طرف سے کسی قسم کی سروسز کی فراہمی سے قاصر ہیں۔
قبل ازیں اخبار’ڈیلی میل‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حال ہی میں برطانوی شاہی خاندان کےایک اجلاس کے دوران 91 سالہ ملکہ الیزابیتھ اور شہزادہ فیلپ کی عمر رسیدگی اور ان کی خرابی صحت کے تناظر میں مستقبل کا لائحہ عمل زیربحث لایا گیا تھا۔
ایسوسوی ایٹیڈ پریس کے مطابق شہزادہ فیلپ دل کے عارضے کا بھی شکار رہے ہیں۔ اگرچہ دونوں کی طبی حالت فی الحال تو بہتر ہے۔ حال ہی میں وزیراعظم تھریسا مے نے بھی شاہی محل میں ملکہ الیزابیتھ سے ملاقات کی تھی۔ اس کے علاوہ شہزادہ فیلپ کو لندن میں ایک کرکٹ گراؤنڈ میں بھی دیکھا گیا تھا۔