جمعه 15/نوامبر/2024

مصری پولیس پراخوان کے8 کارکنوں کو مقابلے میں قتل کرنے کا الزام

جمعرات 11-مئی-2017

مصرکی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جن آٹھ کارکنان کو دہشت گرد قرار دے کر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا ہے وہ حراست میں لیے گئے جماعت کے کارکن تھے۔ تاہم مصری حکام کی طرف سے مقتولین کے کسی جماعت سے تعلق کی وضاحت نہیں کی۔

مصری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پولیس مقابلے میں کسی کو قتل نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مصری پولیس نے پولیس مقابلے میں آٹھ افراد کو قتل کردیا تھا۔ یہ واقعہ ملک کے جنوبی شہر میں پیش آیاتھا۔ اخوان المسلمون کا کہنا ہے کہ پولیس نے جماعت کے حراست میں لیے گئے آٹھ کارکنوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی