اسرائیلی جیل حکام نے بھوک ہڑتال میں پچھلے جمعرات کو شرکت اختیار کرنے والے 31 اسیران کو مختلف جیلوں سے عسقلان جیل میں منتقل کردیا ہے۔ ان اسیران کے خلاف مختلف مقدمات چلا کر ان پر جرمانے بھی عائد کردئیے ہیں۔
اسیران اور سابق اسیران کی کمیٹی کے وکیل کریم عجوہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 21 اسریران کو رامون جیل سے اوہلی کیدار جیل جبکہ دیگر پانچ افراد کو نقب جیل سے منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا کمیٹی برائے اسیران وسابق اسیران کے مطابق کریم عجوہ کا کہناہے کہ 4 مئی کو بھوک ہڑتال میں شرکت اختیار کرنے والے 59 سالہ فلسطینی اسیر نائل البرغوثی نے پانچ کلوگرام تک وزن کم کردیا ہے اور ان کی صحت بتدریج گررہی ہے۔
عجوہ نے بتایا کہ بھوک ہڑتالی اسیران صرف پانی پی رہے ہیں جبکہ وہ اس کے علاوہ کوئی بھی چیز کھانے پینے سے انکار کررہے ہیں۔
اسیر محمد القیق نے بھی بھوک ہڑتال کا اغاز 4 مئی کو کیا تھا اور ان کو شدید چکر، مسلسل الٹیوں سمیت دیگر کئی شکایات ہیں اور ان کا بھی 6 کلوگرام وزن کم ہوچکا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ فلسطینی اسیران کو دبائو میں لانے کے لئے کوٹھڑیوں میں ڈال دیا گیا ہے۔