فلسطینی تنظیم حماس کے پولٹ بیورو کے رکن محمود الزھار نے اپنے استعفیٰ کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے حریف تنظیم الفتح پر اس افواہ کو پھیلانے کا الزام دیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس اداروں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک دستاویز میں دعویٰ کیا گیا کہ محمود الزھار نے حماس کی پولٹ بیورو کے رکن کے طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ الفتح تحریک نے حماس کے اندرونی معاملات سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کی کوشش کی ہو۔