قومی کمیٹی برائے بھوک ہڑتالی اسیران نے اسرائیلی جیل سروس کی جانب سے تحریک الفتح کے اسیر رہنما مروان البرغوثی کے بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کے اعلان کی ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان بتایا گیا ہے کہ اس جعلی ویڈیو کا مقصد بھوک ہڑتالی اسیران کا حوصلہ پست کرنا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایسا ہی ایک ہتھکنڈہ اسرائیلی جیل سروس 2004 میں پہلے بھی استعمال کرچکے ہیں۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میڈیا کے اداروں کی جانب سے جھوٹ اور افواہوں پر مشتمل ایک خطرناک جنگ چھیڑی جارہی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام اور بھوک ہڑتالی اسیران کے درمیان افراتفری پیدا کرنا ہے۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے ایک تجزیہ جلد شائع کردیا جائے گا۔