جمعه 15/نوامبر/2024

سعودیہ فوجی شعبے میں اخراجات کرنے والا تیسرا بڑا ملک

جمعرات 4-مئی-2017

سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسلحہ اور فوجی سازو سامان کی تیاری کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودیہ سالانہ 50 سے 70 ارب ڈالر فوجی سازو سامان، اسلحہ اورسامان حرب وضرب کی تیاری پر صرف کرتا ہے۔ اس طرح سعودی عرب دنیا بھر میں فوجی اخراجات کرنے والے ملکوں میں تیسرے نمبر پرآگیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ99 فی صد اخراجات مملکت سے باہر کیے جاتے ہیں۔  مگر وہ ویژن 2030ء کے ہدف کے تحت اندرون ملک فوجی سامان کی تیاری پر 50 فی صد سرمایہ کاری کا ہدف رکھتے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے برسوں میں عالمی سطح پر فوجی سازو سامان کا وہی معاہدہ کریں گے جس میں دوسرا فریق سعودی عرب میں تیار ہونے والی فوجی مصنوعات کی خریداری بھی کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی