شنبه 16/نوامبر/2024

حماس کا نیا سیاسی منشور یکم مئی کو جاری کرنے کا اعلان

جمعرات 27-اپریل-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یکم مئی 2017ء بہ روز سوموار کو نیا سیاسی منشور جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس نے یکم مئی کو نئی سیاسی دستاویز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  جماعت نے ’اصولی دستاویز اور عمومی پالیسی‘ کے عنوان سے ایک نیا منشور تیار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں جماعت کی مرکزی قیادت قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جمع ہوگی جہاں صحافیوں، محققین اور سرکردہ شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

اس تقریب کے دوران خالد مشعل جماعت کے نئے سیاسی منشور کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ تھا کہ جماعت موجودہ  حالات کے تناظر میں ایک نیا منشور تیار کررہی ہے۔ نئے منشور میں جماعت کے بنیادی اصولوں کو قائم رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی