جمعه 15/نوامبر/2024

عرب پارلیمنٹ کی بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی

منگل 25-اپریل-2017

عرب ممالک کی نمائندہ پارلیمان نے اسرائیلی زندانوں میں اپنے حقوق کے لیے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر مشعل السلمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کی حمایت میں بھوک ہڑتال کرنےوالے اسیران کی ہڑتال مبنی برحق ہے اور ان پر طاقت کا استعمال اور ہڑتال روکنے کے لیے مکروہ ہتھکںڈے انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں۔

عرب پارلیمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عرب دنیا فلسطینی اسیران کے بنیادی حقوق اور مطالبات کی حامی ہے۔

گذشتہ روز قاہرہ میں عرب پارلیمان کے اجلاس کے دوران ارکان نے ایک منٹ کے لیےایوان میں کھڑے ہو کر بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مشعل سلمی نے اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی قیدیوں پر ہراساں کیے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ عرب پارلیمان فلسطینیوں کے حقوق اور مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کی حامی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی