شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی ’ہیروز‘ کی مالی مراعات روکنے کی سازش ناقابل قبول

اتوار 23-اپریل-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صہیونی دشمن کی طرف سے فلسطینی ہیروز کو ملنے والی مالی مراعات پر اثرانداز ہونے کی سازش کو مسترد کردیا ہے۔ جماعت نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی اسیران اور شہداء کے ورثاء کو ملنے والی مالی امداد روکنے کی صہیونی کوشش دشمن کی مایوسی کا بین ثبوت ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اسیران اور شہداء کے اہل خانہ کو ملنے والی مالی امداد روکنا فلسطینی معاشرے میں انتشار پھیلانے کی مجرمانہ سازش ہے۔ حماس اس سازش کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے اور جیلوں میں سزائیں کاٹنے والے فلسطینی قوم کے ہیروز ہیں اور ان کی مالی امداد فلسطینی اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔ اسرائیل کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی پر اسیران اور شہداء کے وظائف روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کو کہا گیا تھا کہ وہ فلسطینی اسیران اور شہداء کے ورثاء کی مالی معاونت بند کردے۔ صہیونی دشمن کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کو دھمکی دی گئی تھی اگر اس نے فلسطینی اسیران اور شہداء کے اہل خانہ کی مالی معاونت بند نہ کی توفلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی رقوم روک دی جائیں گی۔

مختصر لنک:

کاپی