اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ فلسطینی شہید کا جسد خاکی تین ہفتوں کےبعد اس کے ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔
شہید احمد زاھر فتحی غزال کے چچا واصف غزال نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اس کے بھتیجے کا جسد خاکی تین ہفتوں کے بعد کل شام ان کے حوالے کیا گیا۔
واصف نے بتایا کہ شہید فتحی غزل کا جسد خاکی شہر کی مغربی جیت چیک پوسٹ سے ورثاء کے حوالے کیا گیا جسکے بعد مزید پوسٹمارٹم کے لیے رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 17 سالہ فتحی غزال کو اسرائیلی فوج نے تین ہفتے قبل گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ جس کے بعد اس کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے رکھا تھا۔