اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ سے سرکاری فنڈز میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔
اس امر کا انکشاف اسرائیلی چینل 10 نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے چینل 10 نے بتایا کہ پولیس نےسفارش کی ہے کہ اسرائیلی خاتون اول پر سرکاری فنڈ میں فراڈ اور اس کے استعمال میں بے احتیاطی برتی ہے۔ انہوں نے سرکاری فنڈ سے کھانوں اور باورچیوں کے بلز سمیت دوسرے ذاتی اللوں تلوں کے لئے استعمال کیا ۔
نیتن یاہو فیملی نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوے کہا کہ جھوٹے الزامات کی بنا فرد جرم لگانا دراصل اسرائیلی خاتون اول کا وقار گھٹانے کے مترادف ہے۔