جمعه 15/نوامبر/2024

اسیران کی رہائی جہاد فلسطین کا حصہ، تیاری جاری رکھیں گے:القسام

جمعرات 20-اپریل-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری بازو عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران کی رہائی جہاد آزادی فلسطین کا حصہ ہے اور اس اہم مقصد کے لیے مجاھدین ہرمحاذ پر تیاری جاری رکھیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونیوں کے دلوں میں خوف ڈالنے کے لیے ہرممکن جنگی تیاری جاری رکھیں گے۔ ہماری جدود جہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام اسیران دشمن کی قید سے آزاد ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس نہیں آجاتے۔

القسام بریگیڈ کی طرف سے یہ بیان تنظیم کے کارکن انس ابو شاویش کی سرنگ میں حادثے کے دوران شہادت کے بعد ان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب کے دوران جاری کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مجاھدین کی دفاعی سرنگوں نے دشمن کے دل پر خوف بھٹا دیا ہے اورسرنگوں نے دشمن کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ ہم دشمن کو کہتے ہیں وہ خاموشی سے فلسطین سے نکل نکل جائے ورنہ مجاھدین ان سرنگوں سے تمہارا تعاقب جاری رکھیں گے۔

بیان میں شہید انس شاویش کی خدمات اور ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ شاویش ان نوجوانوں میں سےتھے جن کے ایک ہاتھ میں بندوق اور دوسرے میں قرآن ہے۔ انہوں نے قرآن کریم حفظ کیا اور اللہ کی راہ میں جہاد اور فلسطین کی آزادی کے لیےمجاھدین کے قافلے کا حصہ بن گئے۔

مختصر لنک:

کاپی