جمعه 15/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال کی آڑ میں فلسطینی اسیران سے ملاقاتوں پرپابندی عاید

بدھ 19-اپریل-2017

فلسطینی سایران کی طرف سے سترہ اپریل سے اجتماعی بھوک ہڑتال کے اعلان کے بعد صہیونی ریاست نے اسیران کے ساتھ ان کے اقارب کی ملاقاتوں پرپابندی عاید کردی ہے۔

فلسطینی اسیران کے اقارب نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی جیل انتظامیہ نے تمام جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عاید کردی ہے۔

ڈاکٹر فرید ابو ضھیر نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ ریڈ کراس کی طرف سے انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے اسیر بیٹے براء سے تا اطلاع ثانی ملاقات نہیں کرسکتے کیونکہ اسرائیلی انتظامیہ نے قیدیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال کے بعد اسیران سے ان کے اقارب کی ملاقاتوں پر غیر معینہ مدت تک کے لیے پابندی عاید کردی ہے۔

قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ صہیونی جیل انتظامیہ نے فلسطینی اسیران کے وکلاء کو ان سے ملنے سے روک دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی