چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا میں مسلمان خاتون جج کی لاش دریا سے برآمد

جمعہ 14-اپریل-2017

امریکا میں پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج کوکل بدھ کومین ہٹن میں سے بہنے والے ھرڈسون دریا سے پراسرارطور پرمردہ پایا گیا۔ مسلمان خاتون جج کی پراسرار موت کی سرکاری سطح پرتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں پہلی بارایک محجب مسلمان خاتون جج کی موت کی خبرNew Yark Post نے شائع کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیلا عبدالسلام کی لاش نیویارک سے گذرنے والے دریا سے ملی ہے۔

شیلا عبدالسلام کے شوہر عبدالسلام نے اپنی بیوی کی پراسرار موت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس کے جسم پر کسی قسم کا کوئی زخم نہیں تھا۔ غالب امکان ہے کہ جسٹس شیلا کی موت خود کشی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق شیلا نیویارک کی ایک اپیل کورٹ میں جج تھیں۔  وہ پہلی خاتون جج ہیں جنہیں با حجاب ہونے کے باوجود امریکا کی اپیل کورٹ کی جج تعینات کیا گیا۔

متوفیٰ عنہا جسٹس شیلا کے بارے میں بہت کم معلومات سامنے آئی ہیں۔ ان کے شوہر عبدالسلام کا کہنا ہے کہ شیلا سنہ1992ء میں امریکا میں عدالتی نظام کا حصہ بنیں۔

نیویارک پوسٹ نے خاتون جج کی موت کے اسباب پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ اس کی موت خود کشی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ البتہ شیلا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ بدھ کو صبح ہی گھر سے غائب تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی