پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 13 سال بعد رہا

بدھ 12-اپریل-2017

اسرائیلی حکام نے مسلسل 11 سال تک جیل میں قید رکھنے کے بعد فلسطینی شہری ریاض راشد ابو سرور کو گذشتہ روز رہا کردیا۔ رہائی پانے والے ابو سرور کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزحمت ’حماس‘ سے تعلق رکھنے والے ابو سرور کو اسرائیلی فوج نے گیارہ سال قبل مزاحمتی سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیا اور حماس سے تعلق سمیت دیگر الزامات کے تحت اس کا ٹرائل کرکے گیارہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

راشد ابو سرور کو گذشتہ روز اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا۔ جیل کے باہر ابو سرور کے اہل خانہ اور دوست احباب کی بڑی تعداد اس کے استقبال کے لیے جمع تھی۔ بعد ازاں ابو سرور کو ایک قافلے کی شکل میں اس کے گھر منتقل کیا گیا۔

رہائی پانے والے حماس کارکن کے گھرمبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی