چهارشنبه 30/آوریل/2025

تحریک فتح مفاہمتی اصولوں سے فرار اختیار کررہی ہے:حماس

منگل 11-اپریل-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےصدر محمود عباس کی جماعت تحریک ’فتح‘ پر قومی مفاہمتی اصولوں سے اںحراف اختیار کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں طے پائے قومی مفاہمتی معاہدوں میں تمام سرکاری ملازمین کی ملازمت کے تحفظ اور شہریوں کو یکساں انصاف کی فراہمی کی ضمانت دی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن کے تمام سرکاری ملازمین کو یکساں مالی مراعات فراہم کرنے اور تمام شہریوں کو یکساں انصاف فراہم کرنے کا عہد تمام سیاسی جماعتوں نے کیا ہے۔

فلسطینی جماعتوں کےدرمیان طے پائے معاہدوں میں تمام فلسطینی ملازمین کی ملازمتوں اور مراعات کے تحفظ کا عہد کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی زیرصدارت تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے قومی مفاہمتی معاہدوں سے انحراف ہے۔ تحریک فتح کےا جلاس میں غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کے بعد عوام میں احتجاج کی ذمہ داری حماس پرعاید کرکے حقائق سے انحراف کی کوشش کی گئی۔ تحریک فتح کے لیے مناسب نہیں کہ وہ غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کے بنیادی حقوق اور تنخواہوں کے مطالبات کو نظر انداز کرے۔ تحریک فتح کو بھی غزہ کے ملازمین کی تنخواہوں کے بحران کے حل میں سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ یہ صرف ایک جماعت کی ذمہ داری نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی