جمعه 15/نوامبر/2024

چین کا امریکی شہر نیویارک سے تین گنا بڑا شہر بسانے کا اعلان

اتوار 9-اپریل-2017

برطانوی اخبار ’گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چینی حکومت نے امریکی شہر نیویارک سے رقبے میں تین گنا بڑا شہر آباد کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ جدید ترین سہولیات سےآراستہ اس شہر کے آبادکار کرنے کا مقصد دارالحکومت بیجنگ پر آبادی کا بوجھ کم کرنا ہے۔ اس وقت بیجنگ کی آبادی 22 ملین نفوس پر مشتمل ہے جو کہ دارالحکومت پر بہت بڑا بوجھ ہے۔ نیا شہر آباد ہونے سے دارالحکومت پر آبادی کا بوجھ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل پر بھی قابو پابے میں مدد ملے گی۔

برطانوی اخبار کےمطابق چینی حکومت نے نئے شہر کو’شیونگان‘ کا نام دیا ہے۔ یہ بیجنگ سے جنوب مغرب میں ایک سو کلومیٹر دور ہوگا۔ یہ شہر تین حصوں پر مشتمل ہوگا جو تزویراتی اعتبار سے میلینیم کا اہم ترین شہر ہوگا۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’شینخوا‘ کے مطابق شیونگان کی تعمری سے بڑے شہروں بالخصوص بیجنگ میں آبادی کے تیزی سے پھیلاؤ میں کمی آئے گی اور متوازن اور جامع تزویراتی ترقی کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

چینی صدر شی ژن پنگ کا کہنا ہے کہ نیا مجوزہ شہر جدید فن تعمیر کا بہترین نمونہ ہوگا۔ اس میں عوامی بہبود کی سہولیات کےساتھ ماحول کو صاف رکھنے کے لیے بھی تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی