چهارشنبه 30/آوریل/2025

’عین حلوۃ‘ کیمپ کی سیکیورٹی پرسمجھوتہ نہیں کریں گے:حماس

اتوار 9-اپریل-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےواضح کیا ہے کہ لبنان کے شہر صیدا میں قائم ’عین الحلوہ‘ پناہ گزین کیمپ میں مشترکہ سیکیورٹی فورس کی تعیناتی کی تجویز سے دست بردار نہیں ہوں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عین الحلوہ کیمپ میں مشترکہ امن فورس کی تعیناتی کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں قیام امن کی پرزور حامی ہے اور کسی کو کیمپ میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پناہ گزین کیمپ میں امن وامان کی ذمہ داری تمام فلسطینی گروپوں کی قائم کردہ مشترکہ سیکیورٹی فورسز پر ہے۔ حماس اس مطالبے سے دست بردار نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو عین الحلوہ کیمپ میں جوائنٹ سیکیورٹی فورس اور ایک شدت پسند گروپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک فلسطینی پناہ گزین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں 80 ہزار سے زاید فلسطینی پناہ گزین آباد ہیں مگر گذشتہ کچھ عرصے سے اس کیمپ میں کشیدگی کے واقعات بھی رونما ہوتے آئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی