لبنان کے سول ڈیفنسنے کہا ہے کہ "اسرائیلی” نے جنوبی لبنان کے قصبے مجدل سلام میں ایک گھرکو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تین زخمی ہوئے۔
لبنانی حزب اللہنے اعلان کیا کہ اس نے "ایون میناچم کالونی کے آس پاس کے اسرائیلی دشمن فوجیوںکو میزائلوں سے نشانہ بنایا اور اس نے انہیں براہ راست نقصان پہنچایا‘‘۔
گذشتہ اکتوبر کی8 تاریخ سے جنوبی لبنان میں لبنانی "حزب اللہ” کے درمیان تقریباً روزانہفائرنگ کے تبادلے کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کیطرف سے لبنان میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ، اسلامی جہاد کے عسکریونگ القدس بریگیڈز اور لبنان کی جماعت اسلامی اور اخوان المسلمون کے عسکری ونگ فجرفورسز کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے۔
گذشتہ سال سات اکتوبراسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیتکو جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی طیاروں سے کی جانے والی بمباری میں اسپتالوں،عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے فلسطینیشہریوں کے گھروں کو ان کے قبرستانوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ رہی سہی کسر پانی،خوراک، ادویات اور ایندھن پر پابندی لگانے کے بعد پوری کردی گئی ہے۔