پنج شنبه 01/می/2025

امریکا اورفرانس سے یہودیوں کی اسرائیل آمد میں غیرمعمولی کمی

ہفتہ 8-اپریل-2017

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور فرانس سے یہودیوں کی فلسطین کی طرف منتقلی کے رحجان میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔

عبرانی زبان کے موقر اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران فرانس اور امریکا سے بہت کم تعداد میں یہودی اسرائیل آئے ہیں۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران ان دونوں ملکوں سے مجموعی طور پر 309 یہودی فلسطین میں آباد کیے گئے جوکہ سال 2016ء کے اسی عرصے کے دوران اسرائیل آنے والے یہودیوں کی تعداد 413 درج کی گئی تھی۔

اسرائیلی وزارت  برائے ایمی گریشن کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور فرانس سے اسرائیل آنے آنے والے یہودیوں کی تعداد میں 2017ء کے ابتدائی ماہ میں 29 فی صد کمی آئی ہے۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران امریکا اور فرانس سے مجموعی طور پر559 یہودی آباد ہوئے ہیں۔

گذشتہ برس اس عرصے میں 782 یہودی فرانس اور امریکا سے اسرائیل میں آباد ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی