جمعه 21/مارس/2025

رواں سال میں اب تک 20000 روسی یہودیوں کی فلسطین میں آباد کاری

بدھ 27-جولائی-2022

کل منگل کو ایک عبرانیرپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں روس سے "اسرائیل” میں یہودیوںکی نقل مکانی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ تعداد سینکڑوں میں ہونے کے بعد ہزاروں تکپہنچ گئی ہے۔

عبرانی اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ روسی حکام اور یہودی ایجنسی جو کہ (اسرائیل) میں امیگریشن کے لیے کامکرتی ہے کے درمیان شدید تصادم کی روشنی میں یہ واضح ہے کہ حالیہ مہینوں میںیہودیوں کی نقل مکانی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اخبار نے لکھا  ہے کہاس نے وزارت برائے ھجرت اور جذب سے ڈیٹا کی درخواست جمع کرائی تھی اور اعداد و شمارسے پتہ چلتا ہے کہ سال2022 کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 19168 یہودی روس سے اسرائیلنقل مکانی کرچکے ہیں۔ جبکہ گذشتہ برس روس سے کل 7824 یہودی مقبوضہ فلسطین آئے تھے۔

اخبار کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ فروری سے ابتک ہر ماہ تین ہزار سے زائد نئے تارکین وطن آتے ہیں۔ یوکرین میں جنگ سے قبل روس سے743 نئے تارکین وطن کا اندراج کیا گیا تھا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق مارچ میں (روسی یوکرینی جنگ کے آغاز کےبعد) نقل مکانی کرنے والے یہودیوں کی تعداد بڑھ کر 3361 تک پہنچ گئی، اور گزشتہ مئیمیں یہ ریکارڈ 4434 تارکین وطن تک پہنچ گئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی