جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں غرب اردن اور غزہ کو سیل کردیا گیا

ہفتہ 8-اپریل-2017

قابض صہیونی فوج نے یہودیوں کے مذہبی تہوار’ایسٹر‘ کی تقریبات کی آڑ میں مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے درمیان آمد ورفت پر 9  سے 17 اپریل تک پابندی عاید کردی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسٹر کے تہوار کی وجہ سے سیکیورٹی کے تناظرمیں نو سے سترہ اپریل تک مغربی کنارے اور غزہ کے درمیان  آمد ورفت پر پابندی عاید کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے فلسطینی شہریوں کو غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں تک رسائی، کاروخؒانوں میں جانے اور دیگر مقاصد کے لیے آمد ورفت کی اجازت نہیں دی جاتی۔

خیال رہے کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار’ایسٹر‘ کی سات روزہ تقریبات پرسوں کل نو اپریل سے شروع ہو رہہی ہیں۔ یہودی یہ عید حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مصر سے خروج کی یاد میں مناتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی