اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے دو فلسطینی بچوں کو ان کے گھروں میں جبراً نظر بند کرنے اور بھاری جرمانہ وصول کرنے کی سزا سنائی ہے۔ دونوں بچوں کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی عدالت نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ یزن فروخ اور 12 سالہ یوسف حجازی کو مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں ان کے گھروں میں جبرا نظر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں بچوں کے والدین کو دو ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
دونوں فلسطینی بچوں کو اسرائیلی پولیس نے دو روز قبل بیت المقدس سے حراست میں لیا تھا۔ ان پر صہیونی فوجیوں پر سنگ باری کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ اس الزام میں انہیں بیت المقدس میں ایک حراستی مرکز میں ڈالا گیا تھا۔